ڈینگی مچھرکے تمام ہاٹ سپاٹس کلیئر کئے جائیں:ڈی سی

ڈینگی مچھرکے تمام ہاٹ سپاٹس کلیئر کئے جائیں:ڈی سی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس ہوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے ضلع میں جاری ڈینگی سرگرمیوں پربریفنگ دی۔۔۔

 ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور انسداد ڈینگی ٹیمیں مچھر کی افزائش کی روک تھام کیلئے بھر پور اقدامات جاری رکھیں ،تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ، متعلقہ افسر انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز میں کریں، گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس سٹیشنز پر ڈینگی لاروا کی تلاش اور تلفی کو مزید تیز کیا جائے زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں