علامہ الیاس ہزارویؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:مقررین

علامہ الیاس ہزارویؒ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:مقررین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جامعہ رضویہ تعلیم القرآن جامع مسجد بلال علی پارک جڑانوالہ میں عرس مبارک علامہ الیاس ہزاروی ؒو جامعہ کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت زیر صدارت صاحبزادہ قاضی فیض رسول حیدر رضوی منعقد ہوا۔

 جسکی سرپرستی ناظم اعلیٰ تحریک اہلسنت ڈاکٹر مفتی یونس رضوی نے کی ۔تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جسٹس(ر) نذیر غازی ، علامہ اعظم نوری، شہباز چشتی امیر جماعت اہلسنت، علی حسنین ظفر، اصغر نوری ، پروفیسر حافظ عبد الرؤف، مولانا اظہر مصطفے ٰ رضوی نے کہا کہ 34 علماء کرام اور حفاظ کرام کا جامعہ رضویہ تعلیم القرآن سے فارغ التحصیل ہونا علاقہ کیلئے خوشی کی بات ہے ایسے ادارے ملک و ملت کا سرمایہ ہے ۔ علامہ الیاس ہزاروی ؒنے ساری زندگی نوجوان نسل اور عوام کی اصلاح کی۔انکی دینی، ملی اور علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔پروگرام میں احمد علی رضوی ، میاں حماد ایڈووکیٹ، پیر سید ارشد،سلطان شاہ، رحمت شاکر،چوہدری عمر حیات طور، سید حیدر شاہ ، انور باجوہ، فضل رسول حیدر رضوی، صابر رضوی، شیخ اکبر، مولانا سلیم نقشبندی، یونس نوری، غلام دستگیر، مولانا شہباز رضوی، مولانا غلام مرتضی، مولانا امیر نعیمی، مولانا رفیق، قاری ارشد، قاری وسیم جاوید، حافظ سعید رضوی، مولانا خادم باروی، قاری وقار، حافظ شہباز، عبد الحسیب، مولانا عثمان چشتی، حافظ شبیر رضوی ودیگرنے شرکت کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں