اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے سکول کے طلبا میں انعامات تقسیم کئے

اسسٹنٹ کمشنر غزالہ یاسین نے  سکول کے طلبا میں انعامات تقسیم کئے

کمالیہ(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ اور چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی نجی سکول کی ایک تقریب میں شرکت، نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر میونسپل آفیسر فنانس حافظ مسعود جیلانی،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر یاور علی خواجہ سمیت و دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ بچوں کو زیور تعلیم آراستہ کیے بغیر ترقی کی منازل طے کرنا بہت مشکل ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں