کمالیہ:یو ٹیلیٹی سٹورز سے آ ٹا لینے آ نے والوں کو مشکلات

کمالیہ:یو ٹیلیٹی سٹورز سے آ ٹا لینے آ نے والوں کو مشکلات

کمالیہ(نمائندہ دنیا )آٹا نایاب، چینی مہنگی، یوٹیلیٹی سٹورز پر ہو کا عالم اشیائے ضروریہ کی خریداری کی شرط نے بھی مشکلات میں اضافہ کر دیا آٹا ملتا نہیں گھی اور چینی کی قیمتیں بھی عام مارکیٹ سے زیادہ ہوگئی ہیں، شہریوں کی اکثریت عام مارکیٹ سے خریداری کرنے کو ترجیح دے رہی ہے ۔

 دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر افسروں کی جانب سے آٹا، گھی اور چینی کے ساتھ دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کی شرط نے بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ افسروں نے عملہ کو ہدایت کی ہے کہ سٹورز پر آنے والے تمام خریداروں کو تب تک آٹا، گھی اور چینی نہ فراہم کی جائے جب تک وہ پانچ ہزار سے زائد کا دیگر سامان نہ خرید لیں۔ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پہلے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کا ذریعہ تھے حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پرآٹے کی فراہمی یقینی بنائے اور سبسڈی بھی دوبارہ شروع کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں