چلڈرن ہسپتال پارکنگ ،ٹھیکیدار کی لوٹ مار پر محتسب کانوٹس

چلڈرن ہسپتال پارکنگ ،ٹھیکیدار کی لوٹ مار پر محتسب کانوٹس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پارکنگ میں ٹھیکیدار کی مریضوں سے لوٹ مار، روزنامہ دنیا کی خبر پر صوبائی محتسب نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چلڈرن ہسپتال کی پارکنگ میں فروری 2024 کو 21۔۔ لاکھ روپے میں ٹھیکہ حاصل کرنے والے

 ٹھیکیدار کی جانب سے مریضوں سے موٹر سائیکل اور گاڑی کھڑی کرنے کے لیے طے کردہ رقم سے زائد وصول کرنے کی شکایات سامنے آئیں جس پرروزنامہ دنیا کی جانب سے مسئلہ اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹھیکہ حاصل کرنے کے بعد ٹھیکیدار نے توقع سے کم گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں ہسپتال آنے پر پیسے پورے کرنے کا غیر قانونی طریقہ نکالا اور موٹرسائیکل کے 10 کے بجائے 20 اور گاڑی کے 30 کے بجائے 100 روپے وصول کرنا شروع کردیئے ۔ معاملے پر صوبائی محتسب کی جانب سے چلڈرن ہسپتال انتظامیہ سے 6 مئی تک جواب طلب کرلیا گیا ۔ دوسری جانب انتظامیہ نے واقعہ پرایکشن لیتے پارکنگ میں اوور چارجنگ کرنے والے ملزم سیف کے خلاف انٹرنل انکوائری کے بعد بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروا دیا گیا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایم ایس ڈاکٹر آصف ورک کے مطابق پارکنگ میں باقاعدہ طور پر پرچی فیس آویزاں کی گئی ہے ۔ شکایت پرشہری انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں