چکن 35 روپے کلو مہنگا، 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

چکن 35 روپے کلو مہنگا، 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

لاہور(کامرس رپورٹر)چکن 35 روپے کلو مہنگا جبکہ 6 سبزیوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ تفصیل کے مطابق شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 35 روپے اضافے سے 463 روپے۔۔۔

 زندہ برائلر مرغی کی قیمت 24 روپے اضافے سے 319 روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 262 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔ادھر گزشتہ روز جاری ہونیوالی سرکاری ریٹ لسٹ میں 6 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے مگر سبزیاں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگی فروخت کی گئیں۔ پیاز، ٹماٹر، میتھی، شملہ مرچ 5، 5، لیموں دیسی 15، بند گوبھی 2 روپے کلو مہنگی کی گئی لیکن مارکیٹ میں پیاز سرکاری نرخوں 85 کے بجائے 120، ٹماٹر 50 کی جگہ 80، لیموں دیسی 590 کے بجائے 800، میتھی 130 کی جگہ 200، بند گوبھی 32 کے بجائے 80، شملہ مرچ 80 کے بجائے 120 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ علاوہ ازیں سرکاری ریٹ لسٹ میں امرود 20 روپے بڑھا کر 215 روپے کلو مقرر کیا گیا لیکن بازار میں 280 روپے کلو تک بیچا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں