خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے آنکولوجی ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او پروفیسر احسن نعمان، سی او او پروفیسر فیصل مسعود، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر عباس کھوکھر و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے ۔صوبائی وزیر نے ریڈی ایشن مشین، کیمو تھراپی سنٹر و دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ پروفیسر عباس کھوکھر نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں اجلاس ہوا۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے سہولت سنٹر پر طلبہ و طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں