چلڈرن ہسپتال،مریضوں کیلئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ

چلڈرن ہسپتال،مریضوں کیلئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں انتظامیہ نے مریضوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جھنگ روڈ سے تقریباً 800 میٹر کے فاصلے پر قائم چلڈرن ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو پبلک ٹرانسپورٹ پر آنے کی صورت میں مرکزی شاہراہ سے ہسپتال تک طویل فاصلہ پیدل چل کر جانا پڑتا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کی سہولت کے لیے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ثاقب منیر کے مطابق مین روڈ سے بچوں کو 8 سو میٹر سے زائد فاصلہطے کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ مسائل پرشٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں