سندھ ہائیکورٹ :ایس ایم لاء کالج معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری

 سندھ ہائیکورٹ :ایس ایم لاء کالج معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری

کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایم لاء کالج کے 50 طلباوطالبات کوانرولمنٹ لسٹ میں شامل نہ کرنے کے خلاف فاطمہ قائد کی آئینی درخواست کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ۔

ایس ایم لاء کالج میں زیر تعلیم فاطمہ قائد اور دیگر 49متاثرہ طلبہ نے پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وکیل خرم لاکھانی ایڈووکیٹ کے توسط سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور عدالت سے استدعا کی تھی کہ مدعا علیہ کو ہدایت کی جائے کہ وہ درخواست گزار اور دیگر 49 طلباء کے نام انرولمنٹ لسٹ میں شامل کرے اور انہیں امتحانات دینے کی اجازت دے جب کہ درخواست پر مختصر فیصلہ 7 دسمبر 2023کو جاری کیاگیا تھا،جس کے نتیجے میں کراچی یونیورسٹی نے ایس ایم لاء کالج کے متاثرہ طلبہ کو انرولمنٹ لسٹ میں شامل کردیا تھا اور اب تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ تعلیم کا فائدہ کسی ایک نسل یا طبقے تک محدود نہیں رہ سکتا،تعلیم کے حق کے انعقاد کا اثر اور نتیجہ زندگی کے حق میں مضمر ہے جس سے ریاست محروم نہیں کر سکتی۔ دریں اثنا ء سندھ ہائیکورٹ نے نازیبا تصاویر شائع کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی اے کے دستیاب ذمہ دار افسر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈراڈ اور اہلخانہ کی نازیبا تصاویر شائع کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سائبر کرائم کیس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے پیش نہ ہونے پر عدالت برہم ہوگئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں