پولیس اسپتالوں میں جدید اوپی ڈیز کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت

 پولیس اسپتالوں میں جدید اوپی ڈیز کیلئے کمیٹی بنانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں سندھ میں قائم پولیس اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں دستیاب طبی سہولیات و ادویات کا جائزہ لیا گیا ۔۔

اور مزید ضروری ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی فنانس اینڈ و یلفیئر،ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، فنانس، ٹریفک، ایم ایس پولیس اسپتال گارڈن ساؤتھ، پروجیکٹ ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔اجلاس کو اے آئی جی ویلفیئر سندھ نے بتایا کہ پولیس اسپتال گارڈن کراچی کی او پی ڈی سے یومیہ 1000 مریض بلامعاوضہ علاج معالجے اور معیاری ادویات سے مستفید ہورہے ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ ہمارے اسپتالوں کی او پی ڈی،ڈاکٹرز کی خدمات،امراض کی تشخیص،معیاری ادویات کی فراہمی سمیت امراض کے حوالے سے تشخیصی /ڈائیگنوسٹک خدمات و سہولت کے لحاظ سے انتہائی بہترین اور غیر معمولی ہونے چاہئیں۔انہوں نے ہدایات دیں کہ ایمرجنسی طبی سہولیات/ او پی ڈی کو جدید خطوط پراستوار کرنے کے لئے طبی شعبہ سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں