خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے چک نمبر 424 گ ب کی رہائشی شبنم بی بی نے پولیس کو بتایا۔۔

 کہ ملزم خورشید کی جانب سے اسے قابو کرکے مبینہ طورپر حبس بے جا میں رکھتے ہوئے تشدد کانشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تھانہ بچیانہ کے علاقے میں خاتو ن کو گھر میں گھس کر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ چک نمبر 656 گ ب کے رہائشی حسنہ شہزادی نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر موجود تھی کہ ملزمان کی جانب سے گھر پر دھاوا بول دیاگیااور خاتون کو قابو کرکے تشدد کانشانہ بنانے کے بعد دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں