کسان بورڈ کے وفد کی ڈی پی او منڈی بہائوالدین سے ملاقات

کسان بورڈ کے وفد کی ڈی پی او منڈی بہائوالدین سے ملاقات

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )کسان بورڈ پنجاب کے صدر اورکسان بورڈکے ضلعی عہدیداروں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احمد محی الدین سے ملاقات کی ، اس موقع پر انہوں نے کسانوں کی طرف سے ڈسڑکٹ پولیس آفیسر کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی ۔

وفد میں کسان بورڈ پنجاب کے صدر صالح محمد رانجھا،ظفرحیات کورٹانہ، محمداکرم گوندل و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر کسان بورڈ پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ جب سے ڈی پی او احمد محی الدین کومنڈی بہائو الدین تعینات کیا گیا ہے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ، خصوصاً انہوں نے اشتہاری ملزموں کے خلاف چلائی گئی مہم کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ منڈی بہاؤ الدین کو اشتہاریوں سے پاک ضلع قرار دلوانے میں وہ کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کسانوں کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر کسان بورڈ کی طرف سے ڈی پی اواحمد محی الدین کو پنجاب کی روایتی پگ پہنائی گئی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں آپ لوگوں کی خدمت کیلئے بھیجا گیا ہے ٓاپ کی جو توقعات ہیں اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں