سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ سبزی منڈی ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

سیالکوٹ:اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ سبزی  منڈی ، صفائی بہتر بنانے کی ہدایت

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نے نیو سبزی و فروٹ منڈی ایمن آباد روڈ کا دورہ کیا۔

 اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی منڈی میں ہونے والے آکشن کے طریقہ کارکا جائزہ لیا اور کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عبداﷲ ملک کو ہدایت کی کہ منڈی میں صفائی ستھرائی کے انتظامات اور کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں