حافظ آباد:گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کا رروا ئی تیز

حافظ آباد:گیس ری فلنگ کرنیوالوں کیخلاف کا رروا ئی تیز

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس کے افسر وں نے ضلع بھر میں گیس سلنڈر ری فلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں ۔

 اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محمد اشفاق احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شاہد پرویز سمیت دیگر افسر وں نے گیس سلنڈرری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے پر 12سے زائد دکانیں سیل کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں محمد اشفا ق احمد نے سکھیکی میں گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے پر ایک دکان جبکہ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شاہد پرویز اور انکی ٹیم نے حافظ آباد سٹی ، جلالپور بھٹیاں اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی ری فلنگ کرنے پر 10 سے زائد دکانیں سیل کر دیں۔ ڈپٹی کمشنرکاکہنا تھا کہ گیس سلنڈر کی غیر قانونی ری فلنگ روکنے اور ایسا غیر قانونی اور خطرناک کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کے افسروں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور انکے خلا ف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں