پاک رومانیہ بزنس کونسل کا تجارت کے فروغ میں اہم کردار:فائق کلیم

 پاک رومانیہ بزنس کونسل کا تجارت  کے فروغ میں اہم کردار:فائق کلیم

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)چیئرمین پاکستان رومانیہ بزنس کونسل خواجہ فائق کلیم نے کہا ہے کہ پاکستان رومانیہ بزنس کونسل ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے جو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خصوصا تجارت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایف پی سی سی آئی ریجن آفس میں ہونیوالے پاکستان رومانیہ بزنس کونسل کے پہلے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس خواجہ فائق کلیم کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں ممبران علی ریاض رضوی، شہروز رشید، خواجہ شارق کلیم، محسن علی، عثمان نواز باجوہ ، ملک محمد ولی اللہ، محمد ایاز محمود ،ندیم احمد وڑائچ، چوہدری حبیب اللہ، کامران بھٹہ، ثقلین، صادق صابر، محمد یاسین، محمد عمیر، سحرش اشرف نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں