نابینہ افراد کیلئے سمرووکیشنل شارٹ کورسز کا آ غاز

نابینہ افراد کیلئے سمرووکیشنل شارٹ کورسز کا آ غاز

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )نابینہ افراد کیلئے سمرووکیشنل شارٹ کورسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد، نابینہ طلبا کوپاکستان کے کارآمد شہری بنانے کیلئے انہیں انگلش لینگویج کورس۔۔۔

کمپیوٹر اوراینڈرائیڈ موبائل آپریٹنگ کورس،شخصیت سازی،امور خانہ داری اور دستکاری کے کورسز ماہر اساتذہ کی زیرنگرانی بغیر کسی فیس کے کروائے جائیں گے ،سمروکیشنل شارٹ کورسز کرنے کیلئے ملک بھر سے کثیر تعداد میں نابینہ طلبہ پہنچ چکے ہیں،ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی چیئرمین سپریم کونسل جیپس شیخ زبیر سعید،ر ہنما چیمبر آف کامرس خالد منہاس، ماہر تعلیم طارق احسان، چیئر مین ادارہ عدنان محمود، وائس چیئرمین عبدالرحیم خاں، منیجرارشد علی مغل، انچارج شعبہ خواتین ثروت نسرین،ہوسٹل سپروائزر واحد علی،کورسز ٹیچر ارحم شبیر، طاہر محمود،مبشر نظر، ثنا کنول نے الصفہ ویلفیئر مرکز فاردی بلائنڈکے زیراہتمام نابینہ افراد کیلئے سمروکیشنل شارٹ کورسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں