ٹاٹا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

 ٹاٹا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف ایکشن کا سلسلہ بلاتعطل جاری ہے ۔

اس ضمن میں ٹاٹا بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔چیف آفیسر زبیر وٹو کاکہناہے کہ ٹاٹا بازار میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی متاثر ہوتی ہے تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز آپریشن پر متعدد دکانداروں نے خودبخود شیڈز اور پختہ تجاوزات کو مسمار کردیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں