نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ مہم جلد شروع

 نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ مہم جلد شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دودھ کی سیمپلنگ کے بعد نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے خلاف بھی کمر کس لی ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں موجود نجی واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نمونے حاصل کیے جائیں گے گزشتہ برس سیمپلنگ میں 90 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نمونے غیر معیاری اور مضر صحت پائے گئے تھے ۔فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں نجی واٹرفلٹریشن پلانٹس کی سیمپلنگ کرنے پہنچ رہی ہیں گزشتہ برس فیصل آباد میں 250 واٹر فلٹریشن پلانٹس سے نمونے حاصل کیے گئے تھے جن میں سے 90 سیمپل فیل ہوئے تھے ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی قاسم کا کہنا ہے کہ ہر تین ماہ بعد واٹر فلٹریشن پلانٹس سے نمونے حاصل کیے جاتے ہیں غیر معیاری پانی فروخت کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں