عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوورتکمیل کیلئے ریلویز سے اجازت نامہ

عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوورتکمیل  کیلئے ریلویز سے اجازت نامہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)حکومت پنجاب کی خصوصی منظوری سے ایف ڈی اے کی زیر نگرانی زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کے منصوبے کے۔۔

 بقایا کام کی تکمیل کیلئے محکمہ ریلویز سے اجازت نامہ حاصل ہوگیا۔ جس کے بعد اس میگا پراجیکٹ کو بلاتاخیر مکمل کرنے کیلئے تعمیراتی کام جاری ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کی ہدایت پر چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب گجر نے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ کادورہ کیااور تعمیرشدہ حصوں کے مختلف پہلوؤں کا معائنہ کرتے سائٹ انجینئرز کو بقایا کام کو جلد مکمل کرنے کی حکمت عملی بارے آگاہ کیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں