موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، دوسراشدید زخمی

موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک  شخص جاں بحق، دوسراشدید زخمی

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکلوں کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ستیانہ روڈ پر طاہرہ ہسپتال کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹرسائیکلوں میں تصادم ہوگیا۔ جس سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہوگیا۔جسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں