خود کشی کا ڈراپ سین، مقتول کے بیٹے ،بیوی پر مقدمہ

خود کشی کا ڈراپ سین، مقتول کے بیٹے ،بیوی پر مقدمہ

گوجرہ( نما ئندہ دُنیا) نوا حی گاؤ ں میں خود کشی کا ڈراپ سین، مرنے وا لے شخص کے بھائی نے اسکے بیٹے اور ۔۔

بیوی پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا ۔ دوروز قبل چک نمبر 351 ج ب کے امتیاز نے پستول سے اپنے ہی سر میں مبینہ طور پر گولی مار کرخود کشی کرلی تھی صدر پولیس گوجرہ نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کروا نے کے بعد ورثا کے حوا لے کردی تھی صدر پولیس گوجرہ نے مقتول کے بھائی اعظم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا جس میں اس نے موقف اختیار کیا ہے کہ مقتو ل امتیاز کے بیٹے عبداﷲ نے اپنی والدہ کوثر بی بی ، ہارو ن اور سجاول سے مشورہ کرکے اسکے سر میں گولی مار کر قتل کردیا پو لیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آ غاز کردیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں