سڑکوں کنارے بنائی جانیوالی انتظار گاہیں خستہ حالی کا شکار

سڑکوں کنارے بنائی جانیوالی انتظار گاہیں خستہ حالی کا شکار

فیصل آباد(خصوصی رپورٹ)سڑکوں کے کناروں پر بنائی جانیوالی انتظار گاہیں خستہ حالی کا شکار ہوگئیں شدید گرمی کے باجود ۔۔

ضلعی انتظامیہ توجہ دینے کو تیار نہیں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے فیصل آباد میں ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ سے انتظار گاہوں کے بینچ ٹوٹ چکے شیڈز بھی خراب ہوچکے ہیں معمولی مرمت اور دیکھ بھال نہ کرنے سے اب کروڑوں روپے بے سود ہوچکے ہیں شدید گرمی میں مسافروں کیلئے گاڑیوں کا انتظار کرنا انتہائی مشکل ہورہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں پر پیسے لگا کر انکو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے اس سے ایک جانب تو خزانے کا ضیاع ہوتا ہے تو دوسری جانب فنڈز استعمال کرنے کے باوجود مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر میں سوساں روڈ جڑانوالہ روڈ سمندری روڈ سمیت مختلف جگہوں پر انتظار گاہیں بنائی گئی تھیں جبکہ متعدد شاہراہیں انتظار گاہوں سے محروم ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں