تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک

تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تھیلیسیمیا کے عالمی دن کی مناسبت سے نجی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

 واک میں واک میں ایڈمنسٹریٹر فاؤنڈیشن سلیم راؤ اور مارکیٹنگ منیجر کاشف پرویز نے خصوصی شرکت کی۔ مختلف سکولوں کے طلباء، بچوں کے والدین اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔ ایڈمنسٹریٹر فاؤنڈیشن سلیم راؤ کا کہنا تھا کہ واک کا مقصد تھیلیسیما جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے ۔ مرض سے متعلق عوام میں آگاہی بہت ضروری ہے ۔ جس سے بچاؤ کے لیے شہری شادی سے تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی کروائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں