موبائلزنرخوں کو ریورس گیئر،دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان

موبائلزنرخوں کو ریورس گیئر،دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)موبائل فون کی قیمتوں کو ریورس گیئرلگ گیا۔ کچہری بازار سمیت مختلف مارکیٹس میں دکانداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان۔۔

، مہنگے داموں خریدے گئے موبائلز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی ہونے پر شہری بھی پریشانی سے دوچار ہوگئے ۔مختلف موبائل کمپنیوں نے دو ماہ کے دوران قیمتوں میں 10 سے 25 ہزار تک کی کمی کردی ۔ جس ہر موبائل مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی دکانداروں نے بھی سر پکڑ لیے جن کا کہنا ہے کہ کمپنیوں سے مہنگے خریدے گئے موبائل ابھی سٹاک میں موجود ہیں قیمت میں یکدم بڑی کمی سے بڑا نقصان ہورہاہے ۔ ریٹس میں مسلسل کمی پر گاہک بھی تذبذب کا شکارہیں جو قیمت میں مزید کمی کی توقع کے منتظر ہیں موبائل فونز کی خرید بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے ۔ دوسری جانب دو ماہ قبل مہنگے ماڈلز خریدنے والے افراد کو بھی نئی پریشانی نے آن گھیرا ہے ۔ 70 ہزار میں خریدے گئے نئے موبائل کی قیمت 45 سے 50 ہزار ہوگئی ہے شہری اب موبائل بیچنے پر بھی نقصان اٹھا رہے ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں