شہریوں کو لوٹنے والے 4نوسربازوں کو گرفتارکرلیاگیا

شہریوں کو لوٹنے والے 4نوسربازوں کو گرفتارکرلیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے 4 نوسربازوں کو حراست میں لے لیاگیا۔

 تھانہ سول لائن کے علاقے الائیڈ موڑ کے قریب قائم پاسپورٹ آفس کے باہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عبداللہ سمیت 4 نوسربازوں کو حراست میں لے لیا۔ جو خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرتے ہوئے پاسپورٹ بنوانے کا جھانسہ دیگر شہریوں سے پیسے بٹورنے میں مصروف تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں