بھینسوں کو لگنے والے انجکشن کے تنازعہ پر بدترین تشدد

بھینسوں کو لگنے والے انجکشن کے تنازعہ پر بدترین تشدد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بھینسوں کو لگنے والے انجکشن کے تنازعہ پر بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیاگیا۔

تھانہ نشاط آبادکے علاقے چک نمبر 100 ج ب کے رہائشی اسلم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر اس سے بھینسوں کو لانے والا انجکشن مفت طلب کیا جاتا تا کہ اس دوران انجکشن ختم ہونے پر دینے سے انکار کیا گیا تو ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے قابو کرلیااور ڈنڈوں سے تشدد کرتے ہوئے لہولہان کردیا۔ بعد ازاں ملزمان اسکی جیب سے مبینہ طورپر نقدی، موبائل اور دیگر سامان بھی چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں