نجی خریداری مراکز ، سڑکوں کنارے گندم فروخت کاسلسلہ جاری

نجی خریداری مراکز ، سڑکوں کنارے گندم فروخت کاسلسلہ جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے دعوئوں کے برعکس کسانوں کو باردانہ فراہمی شروع نہ ہوسکی۔۔

، کاشتکار نجی خریداری مراکز پر اور سڑکوں کے کنارے ڈھیر لگا کر گندم فروخت کرنے پر مجبور ، فیصل آباد میں سرکاری سطح پر گندم کی خریداری شروع نہ ہوسکی جس سے کسان سڑکوں کے کناروں پر ڈھیر لگا کر گندم فروخت کررہے ہیں باردانہ نہ ملنے سے کاشتکار سرکاری خریداری مراکز تک گندم نہیں پہنچا سکے کسانوں کا کہنا ہے کہ سال بھر مہنگی اور بلیک میں ملنے والی کھادوں سے پریشان رہے اور اب گندم کی کم قیمت سے ہمارا معاشی استحصال کیا جارہا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے نہ تو باردانہ فراہم کیا جارہا ہے اور نہ ہی گندم خریدی جارہی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں