پرنٹنگ یونٹ کاسٹیم بوائلر ،تھرموآئل ہیٹر سیل،مالک کو 3 لاکھ جرمانہ

پرنٹنگ یونٹ کاسٹیم بوائلر ،تھرموآئل  ہیٹر سیل،مالک کو 3 لاکھ جرمانہ

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)محکمہ ماحولیات نے سرگودھا روڈ پر پرنٹنگ یونٹ کے سٹیم بوائلر اور تھرموآئل ہیٹر کو سیل اور ۔۔

مالک کو 3 لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے اطلاع ملنے پر پرنٹنگ یونٹ کو چیک کیا جہاں پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 ء کی خلاف ورزی پائی گئی اور بوائلر وہیٹر کے ذریعے ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں