ریشم کے کیڑوں سے تیارمصنوعات،افادیت پر ورکشاپ

 ریشم کے کیڑوں سے تیارمصنوعات،افادیت پر ورکشاپ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جی سی یونیورسٹی فیصل اباد کے شعبہ زوالوجی میں ڈین فیکلٹی آف سائنسز ڈاکٹر فرحت جبیں چیئرپرسن شعبہ ڈاکٹر سلمہ سلطانہ کی۔۔

 زیر نگرانی ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر فرحت جبیں ڈین فیکلٹی آف سائنسز نے ریشم کے کیڑوں سے حاصل کی جانے والی مصنوعات اور ریشم کی صعنت کی افادیت پر اظہار خیال کیا ڈاکٹر سلمیٰ سلطانہ چیئر پرسن ڈیپارٹمنٹ آف زوالوجی نے طلبا و طالبات کی تعلیم کے عمل میں ریسرچ اور پریکٹیکل کو اہمیت دیتے ہوئے اس بات کا اظہار خیال کیا کہ آئندہ آنے والے دور میں ایسی تعلیم ضروری ہے جس سے حیاتیاتی ونامیاتی عناصر کے کفایت شعار استعمال سے صنعت کو فروغ مل سکے اور طلبا و طلبات خود کفیل ہو سکیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں