ضلع ٹوبہ میں روٹی ، نان مہنگابیچنے پر ہزاروں کے جرمانے

 ضلع ٹوبہ میں روٹی ، نان مہنگابیچنے پر ہزاروں کے جرمانے

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں روٹی اور نان کے نئے نرخوں پر عملدرآمد سختی سے یقینی بنایا جارہا ہے ، اس ضمن میں انہوں نے تمام اے سیز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عمل درآمد کروانے کے لئے ہدایات دیں۔۔۔

 تندوروں پر ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایات دیں،گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 1301مقامات پر انسپکشن کی گئی، خلاف ورزی کے مرتکب افرادپر 26ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور سپشل برانچ کے اہلکار فیلڈ میں موجود ہیں روٹی 15 روپے اور نان 20 روپے میں فروخت کاجائزہ لیاگیا، روٹی وزن 100 گرام اور نان کا وزن 120 گرام پر عمل درآمد کرایاجارہاہے ۔ دریں اثنااسسٹنٹ کمشنر علی سمیر نے پراسسٹنٹ کمشنر یو ٹی عمار انور گل کے ہمراہ بیسک ہیلتھ سنٹر چک نمبر349گ ب کا اچانک دورہ کیا اورعملہ کی حاضری چیک کی، مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ مفت ادویات فراہمی اور صفائی کو چیک کیا، انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، سروس ڈیلیوری میں غفلت برتنے والے ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف کارروائی کی جائیگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق تمام ہیلتھ فیسلٹیز میں سہولیات کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈاکٹرز و عملہ خدمت خلق کے جزبہ کے تحت فرائض سرانجام دیں، اس موقع تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں