نو مئی واقعہ کے ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایاجائے :مقررین

نو مئی واقعہ کے ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایاجائے :مقررین

پیرمحل،جڑانوالہ،احمد پور سیال،گڑھ مہاراجہ (نمائندگان دنیا )پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری خالد سردار ، رانا شفیق کی زیر قیادت میونسپل کمیٹی پیرمحل سے ریلی نکالی گئی امداد نوری۔۔۔

میاں عثمان یٰسین جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن صدیق پیارا سابق تحصیل نائب ناظم نذیر ٹھیکیدار سابق کونسلر ، میاں اسد حفیظ چیئرمین پریس کلب، میاں طارق مرکزہ صدر انجمن تاجران ، حافظ عبید ، افضل بائو، مشتاق سعیدی ، امان اللہ ، چوہدری سردار ودیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے نو مئی کو فوجی تنصیبات پر حملوں کی بھرپور مذمت کرتے کہا نو ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دینگے ،نومئی واقعہ میں ملوث ملزموں کوکیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ سانحہ 9 مئی کا سال مکمل ہونے پر احمد پور سیال میں مسلم لیگ(ن) کے رہنما امیر عباس خان سیال ،سابق ناظم یونین کونسل رنجیت کوٹ میاں غلام غازی خان سیال اور سابق چیئرمین یونین کونسل پیر عبد الرحمٰن مہر نذر عباس سرگانہ کی زیرقیادت ریلی نکالی گئی۔ ڈیرہ نجف عباس خان سیال مرحوم در نجف سے گاڑیوں کے قافلہ نے بھی شرکت کی ۔ امیر عباس خان سیال نے کہا فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا نے والے ملک وقوم کے دشمن ہیں ،ہر پاکستانی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے ۔ جڑانوالہ میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار خان بہادر ڈوگر نے ریلی نکالی اور شرکاء سے خطاب کرتے کہا اعلیٰ عدلیہ سانحہ 9 مئی میں ملوث افراد کو کڑی سزا دے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں