محکمہ صحت کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں کباڑ بن گئیں

محکمہ صحت کی لاکھوں روپے کی گاڑیاں کباڑ بن گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت کے دفتر میں کھڑی لاکھوں روپے کی گاڑیاں نیلامی نہ ہونے پر کباڑ بن گئیں۔

 ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں ہونے والی سابقہ بولی میں بھی مبینہ نے ضابطگیوں پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں مختلف آپریشنز سرانجام دینے کے لیے فراہم کی گئی لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں مرمت نہ ہونے کے باعث کھڑی کھڑی کباڑ بن گئیں۔ زنگ آلود ہونے والی گاڑیوں کے قیمتی پرزے غائب ہوچکے اور باڈی گل سڑ چکی ہے ۔ لیکن انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کو بروقت نیلامی کے لیے پیش نہ کیا گیا۔ اس سے قبل محکمہ صحت نے سال 2023 میں23پرانی گاڑیاں اور 102 موٹرسائیکلیں نیلام کی تھیں جس کے بعد سی ای او ہیلتھ کے خلاف اصل مالیت سے انتہائی کم قیمت پر گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فروخت کرنے کے الزامات کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا گیا تاہم وہ انکوائری بھی بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں