کلینک آن وہیلزسے ضلع ٹوبہ میں طبی سہولیات فراہم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف علاقوں میں ْ۔
جا کر طبی سہولیات فراہم کی گئیں ۔یونین کونسل نمبر 27,28,31،54 اور55 میں 452 مریضوں کا معائنہ کرکے مفت ادویات فراہم کیں، 43حاملہ خواتین کی الٹراسائونڈ اور ضروری ٹیسٹ کئے ،جبکہ 2 سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے اور غذائیت کی کمی کا معائنہ کیا گیا۔اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف کمبوہ کا کہنا تھا کہ کلینک آن وہیلزپنجاب بھر کی طرح ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشیوں کو بہترین طبی سہولیات انکی دیلیز پر فراہم کررہا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے عوامی خدمت کا سفرجاری ہے اوراس میں مزید وسعت پیدا کی جائے گی۔