وفاقی محتسب ٹیم کی میرپور میں کھلی کچہری، شکایات کے انبار
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اشفاق احمد اور کنسلٹنٹ خالد سیال نے گزشتہ روز میر پور آزاد کشمیر میں کھلی کچہری منعقد کی۔۔۔
اس دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکایات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔ کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں شکایت کنندگان او پی ایف، پاسپورٹ آفس، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس اور سٹیٹ لائف انشورنس کے خلاف پھٹ پڑے۔ شکایت کنندگان نے بجلی، نادرا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان پوسٹ آفس اور قومی بچت سمیت وفاقی محکموں کے خلاف کثیر تعداد میں شکایات پیش کیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے سرکاری اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکامات جاری کئے۔