پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

 پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے موقع پر سب رجسٹرار کی عدم دستیابی اور اضافی چارج دیئے جانے پر پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن نے تحصیل آفس کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔۔۔

اس موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سب رجسٹرار الیاس خان نے مظاہرین کے وفد سے ملاقات کی اور یقین دہانی کروائی کہ وہ روزانہ صبح 9 بجے سے 4 بجے تک تواتر سے رجسٹریوں کے بیانات اور ان کو پاس کرنے کا عمل جاری رکھیں گے اس موقع پر وفد نے اپنے ایک نمائندہ سینئر نائب صدر ملک صداقت علی اعوان کو رجسٹریوں کے اس سارے پراسیس کی نگرانی کے لیے مقرر کیا تاکہ وہ لوگوں کی پریشانیوں کا حل نکالنے کے لیے عملہ کے ساتھ مل کر اس تمام کام کی نگرانی کریں سب رجسٹرار کی اس یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے اپنا احتجاجی پروگرام موخر کردیا،دریں اثناء بانی ایسوسی ایشن جواد خرم کی رہائش گاہ پر پراپرٹی ڈیلرز کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں شرکاء نے تحصیل آفس میں جاری کرپشن اور لوٹ مار پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس موقع پر جواد خرم نے پراپرٹی ڈیلرز کی تربیت کے لیے خصوصی پروگرام کے انعقاد کا اعلان کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں