واسا ٹیمیں ڈی سلٹنگ کیلئے رات دن متحرک،خالد رضا
ملتان(وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان کی ہدایت پر نکاسی آب کی شکایات کے تدارک اور ۔
سیوریج لائنوں کی صفائی کیلئے جدید مشینری کے ذریعے آپریشن جاری ہے تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر ٹیمیں شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں سرگرم ہیں سیوریج سب ڈویژن کی سطح پر جدید کیمروں اور مشینری کے ذریعے پائپ لائنوں کی بھرپور صفائی کی جارہی ہے اور پائپ لائن کی صفائی سے قبل اور بعد از صفائی کارکردگی رپورٹ بھی مرتب کر کے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کی جا رہی ہے ہفتہ کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی اور شکایت کا ازالہ کیااور سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے ایم ڈی واسا کو اپنی اپنی حدود میں ڈی سلٹنگ مہم کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی ۔رپورٹ کے مطابق چونگی نمبر1،محلہ قاضی ٹاؤن کوٹ بچ سٹریٹ،حسن آباد گیٹ نمبر1،مظفر آباد،پولیس ٹریننگ کالج،چوک موضع بُچ،ٹیپو سلطان کالونی،العطاء کالونی،Aبلاک شاہ رکن عالم کالونی،عثمان آباد،مشتاق کالونی مین لائن،عثمان آباد سٹریٹ نمبر9،چاہ ڈھورے والا، پاک گیٹ،جان محمد کالونی،شاہ ٹاؤن سٹریٹ نمبر6،چوک شہیداں، سرکلر روڈ،مین لائن طارق آباد،دیوان کا باغ،رحمان کالونی مین لائن،عدنان ٹاؤن،محمود ٹاؤن کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔