ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈی پی او حسنین حیدر کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک ابوبکر صدیقی نے تمام ٹریفک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کی جس کا مقصد کارکردگی کا جائزہ لینا اور۔

 اس کو مزید بہتر بنانا تھا۔ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ فیلڈ سٹاف عوام سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، اپنا ٹرن آؤٹ بہترکریں، اچھا یونیفارم زیب تن کریں ،ڈیوٹی پوائنٹس پر حاضری کو نہ صرف یقینی بنائیں بلکہ ایمانداری اور محنت سے فرائض سرانجام دیں۔ڈیوٹی میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ہمارا بنیادی مقصد آئی جی پنجاب ،ڈی آئی جی ٹریفک ،آر پی او ،ڈی جی خان اور ڈی پی او مظفرگڑھ کے ویژن کے عین مطابق شہریوں کو با عزت طریقے سے بہترین سفری سہولیات اور ان کے لیے سڑکوں پر آسانیاں پیدا کرنا اور ٹریفک شعور اجاگر کرتے ہوئے حادثات میں کمی لانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور لائسنس میرٹ پر بنیں گے ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر نے اچھی ڈیوٹی کرنے والے ٹریفک سٹاف کو شاباش دی اور مزید نیک نیتی اور ایمانداری سے فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں