چیئرمین دیوان آف جونا گڑھ سلطان احمد علی کی وہاڑی آمد
وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا)وہاڑی میں چیئرمین مسلم انسٹیٹیوٹ و دیوان آف جونا گڑھ صاحبزادہ سلطان احمد علی کی خصوصی آمد۔
، اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین کے زیر اہتمام ،زیر صدارت صاحبزادہ سلطان محمد علی سالانہ میلاد مصطفی وحق باھو ؒ کانفرنس میں شرکت کی۔انہوں نے خطا ب میں کہا کہ حضوراکرم ؐ اشخاص اور مقامات کے مقدر شناس ہیں آپ ظاہروباطن کا مقدر جانتے ہیں ۔نبی پاکؐ ایک پہاڑی کی بلندی پر تشریف فرماتھے کہ اس میں زلزلہ آیا آپ نے پہاڑی سے مخاطب ہو کر رکنے کا حکم فر مایا کہ اس پر ایک نبی ،ایک صدیق ہے اور باقی شہید ہیں ۔ نبی اکرم ؐ،صدیق اکبرؓاور شہید جیسے بلند مرتبت اس پرپہاڑی پر موجود ہیں اور زلزلہ انہیں تکلیف دے رہا ہے ۔پہاڑ کی جنبش رک گئی اور پہاڑی پر موجود صدیق اور شہدائکے بارے میں آپؐ کا فرمان بعد کے زمانے میں درست ثابت ہوا۔نبی اکرم ؐاور صدیق اکبرؓ نے طبعی وفات پائی جبکہ حضرت عمر ؓ ،حضرت عثمان ؓاورحضرت علی کو شہادت نصیب ہوئی ۔ کانفرنس کے اختتام پر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے ملکی سالمیت ،کشمیر،جونا گڑھ و فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کرائی۔