ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم

ملتان(کرائم رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے ۔

۔تھانہ شاہ رکن عالم ،کینٹ ،صدر اور گلگشت کے علاقوں سے نامعلوم ملزم مہرین ،نعمان ،شہباز خان ،صدام حسین کے موبائل فونزاور نقدی چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے منیر سے تین مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سمیت موٹرسائیکل چھین کر لے گئے جبکہ منیر ،محمد ذیشان ،شیخ عبدالحمید اورحسنین شاہ کی نقدی ،موٹرسائیکلیں ،موبائلزفونز ،مویشی چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں