ڈپٹی کمشنر کا دورہ پسرور، تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا معائنہ

 ڈپٹی کمشنر کا دورہ پسرور، تعلیمی اور  صحت کی سہولیات کا معائنہ

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کا تحصیل پسرور کا دورہ، تعلیمی اور صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا ۔

 ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کیڈٹ کالج پسرور اور گورنمنٹ ہائی سکول بن باجوہ کا دورہ کیا اور تعلیم کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بنیادی مرکز صحت بن باجوہ کی ری ویمپنگ کے جاری منصوبے کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے او پی ڈی ، فارمیسی اور لیبارٹری کا معائنہ کیا اور 24/7 سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ سلولرنرز سکول وزیر آباد روڈ سیالکوٹ کا جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم اور سیالکوٹ شہر کی گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں