یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام میڈیا ایکسٹراوگینزا کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز نے میڈیا ایکسٹراوگینزا کا انعقاد کیا۔۔۔
جس کا مقصد طلبہ میں کاروباری صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ اس تقریب نے یونیورسٹی کے اس عزم کو اجاگر کیا کہ وہ طلبہ کو نوکری لینے والے کے بجائے نوکریاں فراہم کرنے والا بننے کیلئے تیار کرے ۔تقریب کا افتتاح یونیورسٹی آف سرگودھا کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا، جنہوں نے جدت اور کاروبار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ اس نمائش میں طلبہ، اساتذہ، عملہ، اور کاروباری افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور طلبہ کے پیش کردہ منصوبوں کا جائزہ لیا‘طلبہ نے مختلف شعبوں میں جدید کاروباری خیالات پیش کئے ۔