ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،KPIsپر عملدرآمد کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت اجلاس،KPIsپر عملدرآمد کا جائزہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اجلاس کی صدارت کرکے ضلع میں KPIsپر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے تجاوزات کے خلاف بھرپور ایکشن لینے اور زیروٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیاہے لہذا تجاوزات مافیا کا صفایا یقینی بنایا جائے ۔

 ،اسسٹنٹ کمشنرز اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آؤٹ سورس نظام کی مکمل مانیٹرنگ جاری رکھیں۔انہوں نے شہری خوبصورتی کے لئے جاری اقدامات میں مزید تیزی لانے کی تاکید کی جبکہ ہسپتالوں وسکولوں کی انسپکشنز کرکے مسائل کی بھی نشاندہی کرنے پر زوردیا تاکہ ان کے حل کے لئے اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے روڈز کا پیچ ورک تیزی سے مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی  ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں