غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جارحانہ آپریشن شروع

 غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف جارحانہ آپریشن شروع

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی ہدایات پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے ۔

خلاف جارحانہ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ، اس سلسلے میں بھاری مشینری،افرادی قوت اور پولیس فورس کے ہمراہ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے دو دن کی مسلسل کارروائی کے دوران ستیانہ روڈ اور گردو نواح میں 24 غیرقانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے قیام کی کوشش ناکام بنا دی اور موقع پر ان کے ناجائز تعمیرات کو مسمار کرکے دفاتر کوسیل کرکے وہاں سے تعمیراتی و دفتری سامان اٹھا کر قبضہ میں لے لیا جبکہ کارسرکار میں مداخلت کرنے پر دو افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرا دیئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں