ایپکا کی سرگودھا کے تمام سرکاری محکموں میں مکمل ہڑتال

ایپکا کی سرگودھا کے تمام سرکاری محکموں میں مکمل ہڑتال

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) صوبائی صدر ایپکا پنجاب ضیاء اﷲ خان نیازی کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پنجاب کے تمام اضلاع کی طرح سرگودھا میں بھی تمام محکمہ جات میں مکمل ہڑتال کی گئی۔۔۔

اور اریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی کمشنر آفس تک ڈویژنل صدر ایپکا محمد پرویز اختر چوہدری کی قیادت میں بھرپور احتجاجی ریلی نکالی گئی احتجاجی ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے محمد پرویز اختر چوہدری ،ملک منور اقبال، مخدوم شہباز احمد ،چوہدری جمشید الحسن ،رانا محمد حنیف ،ملک شاہد محمود ،رانا شوکت علی ،رانا افضال احمد ،چوہدری شاہد اقبال ڈوگر،عبدالروف بھٹی و دیگر نے کہا کہ پنشن گریجویٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ،لیو انکیشمنٹ میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لینے کے ساتھ ساتھ گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر واپس کی جائے ،17اے کے رولز کی بحالی، خالی آسامیاں ختم کرنے کی بجائے ان پر میرٹ پر بھرتی کی جائیں ،وفاق اور باقی صوبوں کے مساوی پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو ان کا حق دیا جائے اپنے حقوق کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں