گھروں میں جا کرپانی سپلائی کرنیوالے واٹر مافیا کی من مانیاں

گھروں میں جا کرپانی سپلائی کرنیوالے واٹر مافیا کی من مانیاں

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں گھروں میں جا کرپانی سپلائی کرنیوالے واٹر مافیا کی من مانیاں زور پکڑ گئیں۔۔۔

 شہریوں کو فلٹریشن پلانٹ کے پانی کی آڑ میں ڈنکے کی چوٹ پر جراثیم زدہ پانی فروخت کیا جا رہا اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ، عوامی حلقوں کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کا کردار بازاروں و مارکیٹوں میں جا کر دکانداروں سے بھاری جرمانے وصول کرنے اور غریب شیر فروشوں کا دودھ تلف کرنے تک محدودہے اور واٹر مافیا کیخلاف کسی کاروائی کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ، عوامی حلقوں کے مطابق شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت کے باعث شہری واٹر مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں ، انہیں نے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں