25 جنوری سے باضابطہ صفائی آپریشن شروع
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی آؤٹ سورسنگ بارے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اے ڈی سی آر فہد محمود ، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک کے علاوہ میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز تمام اسسٹنٹ کمشنروں و دیگر افسران ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے آؤٹ سورس کے نظام پر بریفنگ دی اور بتایا گیا چاروں اضلاع میں 25 جنوری سے کمپنی باضابطہ صفائی آپریشن شروع کر دے گی۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے مشینری، ہیومن ریسورس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔ مینوئل سویپنگ، ڈی سلٹنگ ،مکینیکل سوئیپنگ ،پرائمری ویسٹ کولیکشن، ڈورٹو ڈور کوڑا جمع کرنے کے بارے میں پلان سے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے ریسورس کو مانیٹر کرنے اور اب تک کی پراگریس دریافت کی اور کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو تمام امور کا بغور جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر مشینری اور وسائل زمینی حقائق کے مطابق ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹریکٹرز سے مسلسل میٹنگز کریں اور ویسٹ انکلوژراورڈمپنگ سائٹس کا جائزہ لیا جائے ۔ کمشنر نے کہا کہ ستھراپنجاب پروگرام حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے ۔چاروں اضلاع کی انتظامیہ کو آؤٹ سورسنگ نظام کی تفصیلات سے مکمل آگاہی ضروری ہے ۔سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چاروں ڈپٹی کمشنرز کو صفائی آپریشن پلان فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔