موضع جات کی کمپیوٹر ائزیشن،تقسیم خانگی پیشرفت کاجائزہ اجلاس

 موضع جات کی کمپیوٹر ائزیشن،تقسیم خانگی پیشرفت کاجائزہ اجلاس

میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو کیپٹن (ر) اسامہ چیمہ کی زیر صدارت مینول مو ضع جات کی کمپیوٹر ائزیشن اور تقسیم خانگی پلس کی پیش رفت کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہوا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ،اے سی عیسیٰ خیل غلا م مرتضیٰ ،اسسٹنٹ کمشنر پپلاں اعجاز عبدالکریم کے علاوہ لینڈ ریکارڈ اور ریو نیو کے افسران وعملہ نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو نے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ تقسیم خانگی147اور ہفتہ وار ٹاسک کے کا موں کو جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔انہوں نے کہا کہ اغلاط نا مہ جو درستگی کیلئے ریونیو فیلڈ عملہ کے پاس بقایا ہے اسے تین یو م کے اندر اندر مکمل کیا جا ئے ۔ انہوں نے متعلقہ ریونیو عملہ کو ہدایت کی کہ کمپیوٹر ائزیشن کے عمل کو جلدا زجلد مکمل کیا جا ئے ۔ اے ڈی سی آر نے انچارج اراضی ریکارڈ کو سختی سے ہدایت کی کہ جن مواضع جات کا ریکارڈ آن لائن ہو نے کیلئے مو صول ہو چکا ہے اس سے جلد ازجلد مکمل کیا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں