صفائی نظام کی آؤٹ سورسنگ جلد مکمل کی جائے، صوبائی وزیر بلدیات
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی و چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسن وقار چیمہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نبیل ریاض سندھو اور سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے۔۔۔
گزشتہ روز لاہور میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق اور سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں راولپنڈی ڈی سی آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا صفائی نظام کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی آئوٹ سورسنگ کے مراحل کو شفافیت اور معیار کی یقینی فراہمی کے ساتھ جلد مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے اس موقع پر راولپنڈی شہر کے مخصوص چیلنجز اور ضروریات پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئوٹ سورسنگ کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔