وزیرآباد:مین بازار میں ریڑھی بانوں کی حدود متین

وزیرآباد:مین بازار میں ریڑھی بانوں کی حدود متین

وزیرآباد (نامہ نگار)مین بازار میں ریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں کی حدود متین کر دی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ اور مسلم لیگی رہنما حسام وقار چیمہ نے مین بازار کا وزٹ کیا ۔

اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران کے سنیئر نائب صدر محمد اکبر بٹ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنمامحمد عمران سنی کمبوہ،صدر ریڑھی یونین عمر دراز بٹ،عامر چشتی ودیگر ہمراہ تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ اور حسام وقار چیمہ نے کہا کہ ریڑھی بانوں اور چھابڑی فروشوں کی باہمی مشاورت سے ان کی مین بازارحدمتعین کر دی گئی ہے اگر کسی نے اس حد سے تجاوز کی تو ان کو جرمانے بھی عائد کئے جائینگے ۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صاف ستھرا پنجاب کے پروگرام کو کامیاب بنانے میں ہر ممکن کو شش کی جائے گی۔رنڑھی بانو ں اور چھابڑی فروشوں کے صدر اور یونین نے اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ اور حسام وقار چیمہ کو یقین دہا نی کروائی کے وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں