حافظ آباد:دھواں چھوڑنے پر18بھٹے سیل ،3مسمار

حافظ آباد:دھواں چھوڑنے پر18بھٹے سیل ،3مسمار

حافظ آباد(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق کی ہدایت پرمختلف محکموں کی جانب سے انسداد سموگ کے تحت دھواں چھوڑنے والے بھٹوں۔

 ، فیکٹریوں ،فصلوں کی باقیات کو جلانے والوں اوردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو مجموعی طور پر 68لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ دھواں چھوڑنے والے 18بھٹوں کو سیل ،3بھٹوں کو مسمار کیا گیا ۔دھواں چھوڑنے والی 349گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات عبد الرؤف اور نوید احمد کی سربراہی میں انسداد سموگ ٹیموں نے دھواں چھوڑنے والے متعدد بھٹہ مالکان کو 13لاکھ روپے جرمانہ اور 18بھٹوں کو سیل کیا جبکہ 3بھٹوں کو مسمار کیا گیا۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے آلودگی کا باعث بننے والی متعدد فیکٹریوں کو مجموعی طور پر 26لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک رائس شیلر سیل بھی کیا گیا۔اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف کی سربراہی میں ضلع بھر میں فصلوں کی باقیات جلانے والے کسانوں ،زمینداروں اور کاشتکاروں کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں مجموعی طور پر 4لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ جبکہ مقدمات درج کیے گئے ۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصیٰ ریاض اورٹریفک پولیس کی مشترکہ کاروائیوں کے دوران دھواں چھوڑنے والی متعدد گاڑیوں کو 26لاکھ روپے جرمانہ کیا گیااور 349گاڑیوں کو خلاف ورزی کرنے پر بند بھی کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں